نیو ہیون اوپن ، سفاروا اور پیٹرا فائنل میں پہنچ گئیں

نیو ہیون اوپن ، سفاروا اور پیٹرا فائنل میں پہنچ گئیں

 نیوہیون ( نیٹ نیوز) پیٹرا کویٹووا اور لوسی سفاروا نے نیو ہیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو ہیون میں جاری ڈبلیو ٹی اے کنیکٹیکٹ اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں فورتھ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی لوسی سفاروا نے یوکرین کی سرینکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 اور 7-6 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈڈ جمہوریہ چیک پیٹرا کویٹووا نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا کامیابی پر سفاروا اور پیٹرا نے کہا کہ سیمی فائنل میں بہت محنت سے کامیابی حاصل کی ہے اور اب ہماری کوشش ہے کہ جس طرح اب تک اس ایونٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح فائنل میچ میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور شائقین نے جس طرح پذیرائی کی اس کی بہت خوشی ہے او ر ان کو فائنل میچ میں مایوس نہیں کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...