آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ ویمن کو شکست دیدی

آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ ویمن کو شکست دیدی

ہوو ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ ویمن کو 20 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میزبان ٹیم انگلینڈ 108 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 87 پر ڈھیر ہوگئی۔ رینی فاریل نے تین وکٹیں حاصل کیں انہیں بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی گراؤنڈ ہوو میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ جیس کیمرون 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، جیس جونیسن اور کپتان میگ لیننگ نے بھی 21 ، 21 رنز سکور کئے۔ اینا شربسول اور ربیکا گرونڈی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 87 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

لڈیا گرینوے 26 اور کیتھرین برنٹ 20 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ رینی فاریل نے تین جبکہ میگن اور الیز پیری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...