عامر خان اور شاہد آفریدی وارد ٹیلی کام کے نئے کمرشل میں ایک ساتھ

عامر خان اور شاہد آفریدی وارد ٹیلی کام کے نئے کمرشل میں ایک ساتھ
  •  عامر خان اور شاہد آفریدی وارد ٹیلی کام کے نئے کمرشل میں ایک ساتھ
  •  عامر خان اور شاہد آفریدی وارد ٹیلی کام کے نئے کمرشل میں ایک ساتھ

عظیم باکسر عامر خان جو ’’کنگ خان ‘‘ کے نام سے مشہور ہیں اورمایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی جنہیں دنیا بھر میں ’’بوم بوم ‘‘ جا ناجاتا ہے کھیل کے میدان کے یہ دونوں شہہ سوار وارد ٹیلی کام کی TVCمیں ایک ساتھ جلوہ گر ہو ں گے ۔ اس TVCکو حال ہی میں کراچی کے ایک اسٹوڈیو میں شوٹ کیا گیا ہے جس میں عامر خان اور شاہد آفریدی ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔واردٹیلی کام کیلئے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں کہ باکنسگ اور دنیائے کرکٹ کے دو عظیم کھلاڑی اس TVCمیں اکٹھے پرفارم کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی جو وارد ٹیلی کام کے برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔وارد نے اب کھیل کے میدان سے ایک اور سپر سٹار عامر خان کو اپنا ہمنوا بنایا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک منفرد اور شاندار مثال ہے ۔وارد کی اس شاندار کاوش کے بعد ٹی وی ناظرین اب وارد کی نئی کمرشل میں بوم بوم آفریدی اور باکسنگ کی دنیا کے باتاج بادشاہ عامر خان کو ایک ساتھ دیکھ کر محظوظ ہو سکیں گے۔عامر خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ملک میں ’’عامر خان باکسنگ اکیڈمی ‘‘ کے نام سے خصوصی اکیڈمی کا آغاز کیا ہے ۔ اکیڈمی میں نوجوان باکسرز اور کوچز کی خصوصی تربیت کی جائے گی اور عامر باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کو نیا اور بلند مقام دلوانے کیلئے نوجوانوں کو ٹریننگ دینے کیساتھ ساتھ خصوصی آلات بھی فراہم کریں گے۔اس اکیڈمی کے قیام کے بعد نوجوان باکسرز کو اب ایک ایسا پلیٹ فارم دستیاب ہو گا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف نکھار سکیں گے بلکہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں گے۔ عامر خان نے گذشتہ دنون کراچی کا دورہ کیا اور معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ۔ ’’بوم بوم ‘‘ آفریدی نے کراچی پہنچنے پر اپنے دوست عامر خان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے ہمراہ کئی مقامات کا دورہ بھی کیا ۔ شاہد آفریدی کرکٹ کیساتھ ساتھ آج کل رفاحی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے سماجی خدمات کیلئے ایک خصوصی تنظیم ’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ‘‘ قائم کی ہے جس کے لئے انہوں نے خطیر رقم عطیہ بھی کی ہے ۔ اس تنظیم کے ذریعے وہ ملک بھر میں صحت عامہ ، بچوں کی فلاح و بہبود ، تعلیم اور بے سہارا افراد کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔عظیم کھلاڑیوں کی یہ جوڑی اب نئے عزم اور حوصلے کیساتھ وارد ٹیلی کام کے نئے کمرشل میں نظر آئے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...