سابق کیوی اوپنگ بیٹسمین کریگ کمنگ پیر کو 40 ویں سالگرہ منائیں گے

سابق کیوی اوپنگ بیٹسمین کریگ کمنگ پیر کو 40 ویں سالگرہ منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ( نیٹ نیوز )نیوزی لینڈ کے سابق اوپنگ بلے باز کریگ کمنگ کل اپنی40 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 31اگست 1975کو پیدا ہوئے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 11 ٹیسٹ اور 13 ایک روزہ میچز کھیلے۔ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 441 رنز حاصل کئے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 161 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ اپنے کیرئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 10 سے 13مارچ 2005 کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 14 جنوری 2008کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا ۔ایک روزہ کرکٹ میں پہلا میچ 29 نومبر 2003 کو پاکستان کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 10 فروری 2009کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا ۔