جمناسٹک گولڈ کپ انٹرسکولز اینڈ کلبز مقابلے آج شروع ہوں گے
لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام انٹر سکولز اینڈ کلبز جمناسٹک گولڈ کپ آج پی ایچ اے سپورٹس کمپلکیس شاہدرہ ٹاؤن میں منعقد ہوگا گولڈ کپ کے مہمان خصوصی انجینئر انور مقبول ہوں گے چیمپئن شپ میں لاہور بھر سے سکولز اور کلبز کی ٹیمیں دو ایونٹس فلور اور والٹنگ ٹیبل پرصلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی چیف جج خالد محمود راٹھور جبکہ ججز پینل میں محمد شہباز، طاہر محمود، محمد اعجاز،یاسر حفیظ اور محمد ندیم شامل ہوں گے جمناسٹک گولڈ کپ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری میاں فاروق کے مطابق چیمپئن شپ کا افتتاح پروفیسر پائندہ اے ملک سیکرٹری پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کریں گے مقابلے صبح گیارہ بجے شروع ہوں گے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔