انڈر19 پریمئر لیگ،افغانستان،ملائشیاء اور یو اے ای کی جیت

انڈر19 پریمئر لیگ،افغانستان،ملائشیاء اور یو اے ای کی جیت

کوالالمپور ( نیٹ نیوز) اے سی سی انڈر 19 پریمیئر لیگ میں افغانستان نے نیپال، ملائیشیا نے کویت اور یو اے ای نے سعودی عرب کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی یوتھ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں افغانستان نے نیپال کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیپالی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 ویں اوور میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سنیل دھمالا 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ضیاء الرحمان اور پرویز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں افغانستان نے ہدف 25 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ حضرت اللہ نے 68 اور ناصر خان نے 57 رنز بنائے۔ ضیاء الرحمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ملائیشیا نے کویت کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز بنائے۔ جواب میں ملائیشیا نے ہدف 37 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویراندیپ سنگھ نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے۔ تیسرے میچ میں یو اے ای نے سعودی عرب کو 165 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 258 رنز بنائے۔ عدن ہولمز 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سعودی عرب کی ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد زید نے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ یودھین پونجا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...