سیف گیمز، پاکستانی خواتین ہینڈ بال ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کریگی ، ہیڈ کوچ نصیر احمد

سیف گیمز، پاکستانی خواتین ہینڈ بال ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کریگی ، ہیڈ کوچ نصیر ...

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ہینڈ بال قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نصیر احمد نے کہا ہے کہ جنوری 2016ء کو بھارت میں ہونے والی سیف گیمز میں پاکستان ہینڈ بال خواتین ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہے ۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوری 2016ء کو بھارت میں منعقد ہونے والے سیم گیمز میں قومی ہینڈ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوچکا ہے جو جنوری تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں 20 خواتین سمیت 40 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ تین مرد کوچز اور تین خواتین کوچز شامل ہیں جو کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈ بال قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس کے لئے تمام تر سہولیات پاکستان سپورٹس بورڈ مہیا کررہا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...