جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا

جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا

جوہانسبرگ( نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ رواں برس پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ 4 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس میں میزبان ملک سے 13 ٹیموں سمیت زمبابوے، کینیا اور نمیبیا کی ٹیمیں بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ چمپئن ز ٹی ٹونٹی لیگ کے ممکنہ طور پر منسوخ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کو پہلی بار افریقہ ٹی ٹونٹی کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ایونٹ میں شریک سولا ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ہر گروپ سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...