چھٹا کیلی گن گرلز سنیئر اینڈ جونیئر تھروبال ٹورنامنٹ 8ستمبر سے شروع ہوگا

چھٹا کیلی گن گرلز سنیئر اینڈ جونیئر تھروبال ٹورنامنٹ 8ستمبر سے شروع ہوگا

کراچی (اے این این ) سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چھٹا کیلی گن گرلز سنیئر اینڈ جونیئر تھروبال ٹورنامنٹ 8ستمبر سے شروع ہوگا ۔ دی سٹی کے اشتراک سے دی سٹی اسکول درخشاں کیمپس میں پانچ روزہ ایونٹ کا فائنل 12ستمبر کو کھیلا جائیگا۔ سندھ تھروبال ایسوسی ایشن کے صدر مقبول احمد آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کراچی کے اسکول اور کالجز کی تقریبا 38ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں انٹری کی آخری تاریخ 4ستمبر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والی پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافی کے ساتھ کیش پرائز بھی دیئے جائیں گے۔

۔کراچی کے سیکریٹری ارشد خان بھی اس ٹورنامنٹ میں آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...