قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا

قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی ۔

جنہیں کوچ امہ لیلہ کلثوم تربیت دیں گی۔ فیڈریشن کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا ہے۔ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں چودہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، میزبان ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، تائیوان، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ، برونائی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...