موٹرسائیکل گراں پری ، سپین کے ہورخے لورینزو کی کامیابی

موٹرسائیکل گراں پری ، سپین کے ہورخے لورینزو کی کامیابی

لندن( نیٹ نیوز) برطانیہ میں ہونے والی موٹر سائیکل گراں پری کی پریکٹس ریس میں سپین کے جورج لورینزو نے کامیابی حاصل کر لی۔ موٹو 2 ریس میں برطانیہ کے سیم لوئس اور موٹو 3 ریس میں اٹلی کے رومانو فیناٹی کامیاب رہے۔ برطانیہ میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریس میں دنیا بھر سے شامل ماہر موٹر سائیکلسٹس نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ سب نے ایونٹ میں برتری حاصل کرنے کیلئے خوب محنت کی۔ سپین کے سٹار موٹر سائیکلسٹ جورج لورینزو نے اپنے مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے کامیابی حاصل کی۔ ایونٹ میں ہونے والی موٹو 2 ریس میں برطانیہ کے سیم لوز کامیاب رہے جبکہ موٹو 3 ریس میں اٹلی کے رومانو فیناٹی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...