ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانا چاہتا ہوں ٗ یونس خان

ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانا چاہتا ہوں ٗ یونس خان

الاہور (اے این این ) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سکور کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان کا ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں اور ابھی وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اگلے برس کھیلی جانیوالی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 8814 رنز سکور کرنے والے یونس خان نے کہاکہ ان کے لئے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سکور کرنا اعزاز کی بات ہوگی اور انہیں پوری وہ یہ ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...