جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز دسمبر میں شروع ہوگی

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز دسمبر میں شروع ہوگی

جوہانسبرگ( نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ،5 ایک روزہ اور 2 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز رواں برس دسمبر میں شروع ہوگی ۔ اس سلسلے میں انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی ۔ پہلے مرحلے میں انگلینڈ کی ٹیم دو پریکٹس میچ بھی کھیلے گی ۔ پہلا پریکٹس میچ 15 سے 17 دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔ دوسرا اور آخری پریکٹس میچ 20 سے 22دسمبر تک کھیلا جائے گا ۔

۔ دو پریکٹس پر مشتمل سیریز مکمل کرنے کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...