ویسٹر ن بائی پاس کو حتمی شکل دیدی گئی ، راوی پر 8رویہ پل تعمیر کیا جائیگا

ویسٹر ن بائی پاس کو حتمی شکل دیدی گئی ، راوی پر 8رویہ پل تعمیر کیا جائیگا

لاہور(اپنے خبر نگار سے) وزیر اعظم کی ہدایت پر عامر روڈ شادباغ سے کالاشاہ کا کو تک ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے ایل ڈی اے اورمحکمہ آبپاشی کے اشتراک سے ساڑھے چودہ کلومیٹر طویل ٹریک بنایا جائے گادریائے راوی پر 800میٹر لمبا اور 8رویہ پل تعمیر کیا جائے گانیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ابتدائی مرحلے پر کام شروع کر دیاتفصیلات کے مطابق عامر روڈ شاد باغ سے کالا شاہ کاکو تک ویسٹرن بائی پاس منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ساڑھے چودہ کلومیٹر لمبی سڑک بنائی جائے گی جس میں دریائے راوی پر 800میٹر لمبا اور8رویہ پل تعمیر کیا جائے گا۔وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور میں ویسٹرن بائی پاس کا منصوبہ پیش کیا گیا تھاوزیر اعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ یہ منصوبہ ایل ڈی اے اور محکمہ آبپاشی کے اشتراک سے بنا یا جائے ۔ویسٹرن بائی پاس منصوبہ کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ابتدائی پی سی ون تیار کر کے ’’سی ڈی ڈبلیو پی‘‘ کو پیش کیا تھامگر وفاقی حکومت کی جانب سے منصوبہ پر اعتراضات لگاکر اسے مسترد کر دیا گیا جس پر وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو محکمہ ایل ڈی اے اور محکمہ آبپاشی سے مشاورت کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق این ایچ اے کی جانب سے منصوبے کی لاگت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے منصوبہ کے مطابق عامر روڈ شادباغ سے کالا شاہ کاکو تک ساڑھے چودہ کلومیٹر طویل 6رویہ سڑک تیار کی جائے گی تاہم مغل گیٹ وے تک براہ راست رسائی کیلئے دریائے راوی پر 8رویہ پل تعمیر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ویسٹرن بائی پاس کو موٹر وے کی طرز پر 120کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کے حساب سے ممکن بنایا جائے گا۔ایل ڈی اے اورمحکمہ آبپاشی کے اشتراک سے منصوبہ کی سٹڈی کا کام حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اس کی ڈیزائننگ اور الائنمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے بعد منصوبے کیلئے اراضی کے حصول پر کام شروع کر دیا جائے گا۔منصوبے کی تکمیل سے ضلع سیالکوٹ ،نارووال و دیگر اضلاع کے لاکھوں لوگوں کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ تک براہ راست رسائی حاصل ہو سکے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...