مسلم لیگ(ق) نے کالا باغ ڈیم کے حق میں ڈور ٹو ڈور پمفلٹس کی تقسیم شروع کر دی

مسلم لیگ(ق) نے کالا باغ ڈیم کے حق میں ڈور ٹو ڈور پمفلٹس کی تقسیم شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الہٰی،مونس الہٰی ،چوہدری ظہیرالدین کی ہدایت پر کالا باغ ڈیم بناؤ تحریک کے سلسلہ میں لاہور میں میاں منیر اورناصر رمضان گجر کی قیادت میں ڈور ٹو ڈور کالا باغ ڈیم تحریک کی آگاہی کے سلسلہ میں اچھرہ لاہور سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیا مسلم لیگ لاہور کے وفد میں چوہدری محمد اشرف ،سہیل چیمہ، نصیر آرائیں اور کثیر تعداد میں مسلم لیگی کارکن شامل تھے۔مسلم لیگی عہدیداران نے گھر گھر کالا باغ ڈیم تحریک کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کئے اور کہا کہ لاہور بھر میں ہر ہفتے ایک بازار اور علاقہ کا دورہ کیا جائے گا اورکالا باغ ڈیم بناؤ کے سلسلہ میں بروشر اور پمفلٹ تقسیم کئے جائیں گے اس موقع پر ناصر رمضان گجر سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور نے بتایا کہ مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خاں کی ہدایت پر لاہور کے بعد کالا باغ ڈیم بناؤ تحریک پورے پنجاب میں چلائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کالا باغ اور دیگر نئے ڈیم تعمیر نہ ہونے سے ہر سال 60ارب ڈالر کا پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے بجلی بحران کے حل کے لیے فی الفور کالا باغ اور دیگر ڈیمز کی تعمیر شروع کی جائے ، بجلی بحران کا واحد حل کالا باغ ڈیم کی تعمیر ہے اس سے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ سارا سال دریاؤں میں زرعی ضروریات کیلئے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی پنجاب کے کسانوں کی بلاواسطہ اور صنعت کاروں کی بلواسطہ خوشحالی کا راز کالاباغ ڈیم کی تعمیر میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ بڑے آبی ذخائر میں سے کالاباغ ڈیم ہی وہ واحد آبی ذخیرہ ہے جس کی تعمیر سب سے آسان اور فوری طور پر قابل عمل ہے ،ہم قائدین کی ہدایت پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے رائے عامہ ہموارکرینگے کالا باغ ڈیم سے 3600 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی اور 6 ملین ایکڑ فٹ پانی بھی میسر ہو گا ۔