حکومتی ایکشن کے باوجود مردہ گوشت کی فروخت جاری

حکومتی ایکشن کے باوجود مردہ گوشت کی فروخت جاری

 لاہور(جاوید اقبال) ضلعی انتظامیہ ،فوڈ اتھارٹی اورڈرگ ٹاسک فورس سر توڑ کوششوں کے باوجود شہر کو مردہ گوشت ،جعلی ادویات ،عطائیوں سے پاک نہ کیا جاسکا تا حال تمام تر کوششیں رائیگاں’’خانہ پری‘‘اور’’ڈنگ ٹپاؤ‘‘ پالیسی ثابت ہوئی ہیں۔ شہر میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے مکروہ مافیا کی کمر ابھی ٹوٹ نہیں پائی تھی کہ شہر میں مردہ گھوڑوں ،گدھوں اورکتوں کے گوشت کی فروخت کادھندہ کرنے والا گروہ بھی گزشتہ دنوں منظرعام پر آگیاجسے پکڑ تو لیا گیامگر ضلعی انتظامیہ اورپورا محکمہ لائیوسٹاک برائی کی’’جڑ‘‘ تک نہیں پہنچ سکا اوردوسری طرف شہر میں بیماراورمردہ جانوروں کے پرائیویٹ مذبحہ خانوں میں گوشت بنائے جانے کا دھندہ تاحال ختم نہیں ہو سکا۔شہر کے ہر علاقے میں پرائیویٹ مذبحہ خانے موجود ہیں،جہاں پر انسانیت دشمن دھندہ جاری ہے اس دھندے کو ختم کرنے میں ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ لائیوسٹاک ناکام ہو گیا ہے دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن سمیت 27فوڈ سیفٹی آفیسر زتمام تر کوششوں کے باوجود شہر کے ہوٹلوں ،تکہ شاپس ، جوس کارنرزپر افسران صحت کے قوانین لاگو نہیں کر اسکے ۔پرل ہوٹل پر چھاپوں کے باوجودباورچی خانوں سے غلا ظت ، چوہوں ،بلیوں کا راج ختم نہیں کراسکے۔باربار ہوٹلوں کی انسپکشن اورانہیں سیل کرنے کے باوجودہوٹلوں کے کچن آلودہ پائے جا رہے ہیں کیڑے مکوڑے بھی برآمد ہورہے ہیں۔ گوالوں کے ایک مظاہرے کے سامنے فوڈٖاتھارٹی ’’ڈھیر‘‘ ہوگئی ہے اورانہوں نے گوالوں کے خلاف مہم بند کر دی ہے۔تیسری بڑی مہم جعلی ڈاکٹروں اورعطائیت سے شہر کو پاک کرنے کیلئے چلائی جا رہی تھی سویہ مہم بھی بند ہو گئی ہے اور’’خانہ پری‘‘ کی حد تک باقی رہ گئی ہے۔چونکہ جو جعلی ڈاکٹروں کے کلینکس سیل کیے گئے تھے وہ دوبارہ کھل گئے ہیں اوردھندہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے اس حوالے سے فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ نہ مہم ختم ہوئی ،نہ ہم تھکے ہیںیہ مہم لوگوں کو میٹھا زہر کھلانے والوں کے خاتمے تک جاری رہے گی گوالوں نے قبلہ درست نہ کیا تو اس ہفتے دوبارہ کاروائی کا آغاز کریں گے لائیوسٹاک آفیسرجلیل احمد خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گدھے ،گھوڑوں کا گوشت کھلانے والوں کی کمر توڑ دی ہے ان کے خلاف آپریشن مزید تیز کریں گے جبکہ مشیر وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ہم نے جعلی ڈاکٹروں اورڈرگ مافیا کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا ہے،جو جاری وساری ہے،عوام کی صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،ان کی کمر توڑ کر ہی دم لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...