ایل ڈبلیو ایم سی جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے بیگز مفت فراہم کریگی

ایل ڈبلیو ایم سی جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے بیگز مفت فراہم کریگی

لاہور(نمائندہ خصوصی)مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب و چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی ) خواجہ احمد حسان کی صدارت میں 90 شاہرائے قائداعظم پر عید الاضحی کے حوالے سے تیاریوں کے جائزہ کے لیے اجلاس ہوا جس میں اراکین اسمبلی مہر اشتیاق، چوہدری شہباز، وحید گل، کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی خالد مجید، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر احمد رافع عالم، ایم ڈی اوزپاک حنیفی کارتال، سربراہ اوزپاک بنیامین کراجا ، سینئر منیجرز ، سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی خالدم مجید نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے ترک کمپنیوں کے اشتراک سے عید الاضحی پر متوقع انتظامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کی طرح 2015 میں بھی ایل ڈبلیوایم سی عید الاضحی کے موقع پر شہر میں جانوروں کی آلائشیوں کو بروقت و موئثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے جامع منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے البیراک و اوزپاک کو متعلقہ زونوں میں انتظامات کے لیے ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔ دونوں کمپنیاں دئیے گئے وقت پر انتظامات یقینی بنائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس برس بھی ایل ڈبلیوایم سی جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے شہریوں کو ویسٹ بیگز مفت فراہم کرے گی ۔ یونین کونسل کی سطح پر کیمپوں کا قیام،گلیوں محلوں سے آلائشیں اکٹھی کرنے کیے لیے اضافی پک اپس کا حصول، ڈمپنگ پوائنٹس کا قیام عید انتظامات میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ چیئرمین خواجہ احمد حسا ن نے تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عید پر شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی بلا امتیاز و یقینی فراہمی میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ذاتی و خصوصی دلچسپی ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں بہترین نتائج کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...