قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں،علامہ ریاض شاہ

قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں،علامہ ریاض شاہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں واجد شمس الحسن کا قادیانیوں کے حق میں بیان اسلام دشمنی ہے بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیکر زندگی کا بہترین کام کیا قادیانی ایجنٹوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے واجد شمس الحسن نیقادیانیوں کی وکالت کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔آصف علی زرداری واجد شمس الحسن کے گمراہ کن بیان کا نوٹس لیں میڈیاکو جار ی کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کی اشتعال انگیز ی پر جر أت مندانہ آواز اٹھائے بھارت کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے شدیدخطرہ ہے عالمی ادارے اور اقوام متحدہ بھارت کے سخت رویے کا نوٹس لے بھارت نے جنگ کی حماقت کی تو اسے 1965ء کی طر ح عبرت ناک شکست دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...