بھارتی جارحیت کے خلافنوجوان غصے میں ہیں،سہیل چیمہ

بھارتی جارحیت کے خلافنوجوان غصے میں ہیں،سہیل چیمہ

لاہور (نمائندہ خصوصی)بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ سے ایم ایس ایف کے ہر نوجوان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ایم ایس ایف کا ہرجوان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور وقت آنے پر اپنی جانوں کو قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے جس طرح قائد اعظم کے ساتھ ملکر ایم ایس ایف پاکستان بنانے میں ہر اول دستہ ثابت ہوئی تھی اسی طرح آج ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی پاک فوج کے ساتھ ہر اول دستہ ثابت ہونگے

  بھارتی بنیاکبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا ، اس کو اسی کی زبان میں جوا ب دیا جائے گا ، پاک فوج کو للکارنے والوں کو پہلے ایم ایس ایف کے نوجوانوں کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس بات کا اظہار مرکزی صدر ایم ایس ایف سہیل چیمہ نے مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے ایک ہنگامی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ،اجلاس میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،اجلاس میں ندیم انجم ، سید عمران فیاض ،اقبال خان ، نور صمد بھٹی ،لالہ فیصل انصاری، شفیق گجر اور دیگر عہدیداران کے علاوہ اولڈ ایم ایس ایف سے آصف چٹھہ ،سجاد بلوچ ، فیض رسول بھٹی نے بھی خصوصی طور پر بھی شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...