گرانفروشی کرنے پر67افراد گرفتار 15کو جیل بھیج دیا گیا،97ہزار جرمانہ

گرانفروشی کرنے پر67افراد گرفتار 15کو جیل بھیج دیا گیا،97ہزار جرمانہ

  لاہور( نمائندہ خصوصی)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے902مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر52 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ97,300روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،52افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر67افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے15افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...