سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان رضوان نصیر کا دورہء پنجاب برانچ

سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان رضوان نصیر کا دورہء پنجاب برانچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( لیڈی رپورٹر) سیکرٹری جنرل ہلا ل احمر پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہلا ل احمر پنجاب برانچ کا دورہ کیا اور سیکرٹری ہلالِ احمر پنجاب محبوب قادر شاہ سے زیرِ تعمیر ریجنل بلڈ ڈونیشن سنٹر کے بارے میں تباد لہ خیال کیا۔اس موقع پرچئیرمین ہلالِ احمر پنجاب کے ایڈوائزر، عبدالماجد چوہدری اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صفیہ غفران بھی موجود تھیں۔سیکرٹری جنرل پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو اس منصوبے کی تعمیر اور تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ریجنل بلڈ ڈونیشن سنٹر سالانہ دس ہزار بلڈ بیگز کی گنجائش والا ایسا منصوبہ ہے جس کے ذریعے تھلیسیمیا کے مریضوں اور ضرورت مندوں کو ہر وقت صحت مند خون کی منتقلی ممکن ہو گی۔جرمن ریڈ کراس کے تعاون سے تعمیر ہونے والے اس بلڈ ڈونیشن سنٹر میں جدید ترین لیبارٹری بھی شامل ہے جس میں تمام قسم کے ٹیسٹ اور محفوظ انتقالِ خون کی سہولیات میسر ہوں گی۔سیکرٹری جنرل پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ڈاکٹر رضوان نصیر نے منصوبے کی تعمیر اور اس کے معیار کے بارے میں اطمینان کا اظہاراور صوبائی سیکرٹری کی کاوشوں کو سراہا اور مزید کہا کہ اس طرح کے منصوبوں کے ذریعے ریڈ کریسنٹ پاکستان کے فلاحی کاموں میں جدت اورتیزی آئے گی۔