ہمسایہ ملک امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،عنصر فاروق

ہمسایہ ملک امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،عنصر فاروق
 ہمسایہ ملک امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے،عنصر فاروق

  


لاہور (بزنس رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے111سیالکوٹ سے امیدوار عنصر فاروق چودھری نے گزشتہ دِنوں بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ ایسی بھونڈی اور گھٹیا حرکتوں سے باز رہے بھارت مسلسل ورکنگ باؤنڈری، لائن اور کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ پاکستان ایک ذمہ دار مُلک ہے اس کے ذمہ دارانہ رویوں کو کمزوری نہ سمجھاجائے، کیونکہ صبرو برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے اگر اس حد کو کراس کیا گیا تو سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ عنصر فاروق چودھری نے مزید کہا کہ بھارت سرکار مودی کی قیادت میں شدید بوکھلاہٹ اور کنفیوژن کا شکار ہے جسے کچھ سمجھ نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی آج ایک طبقے کو خوش کرنے کے لئے ایک بیان دیتے ہیں تو دوسرے دن دوسرے طبقے کو خوش کرنے کے لئے پہلے بیان سے متضاد باتیں کرنے لگتے ہیں اور وہ اپنی اس کنفیوژن کو بارڈر پر گرمی سے زائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم بھارت سرکار کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری بہادر مسلح افواج کو مجبور نہ کرے کہ وہ غیر انسانی بھارتی کارروائی کا جواب دے، کیونکہ خطے میں خوشحالی اور ترقی امن سے مشروط ہے۔ بھارت سرکار اپنی توجہ بھارت میں عوام کی فلاح اور اُن کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر صرف کرے، تو اس کے نتائج اس کے لئے زیادہ بہترہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...