چین کی سرمایہ کاری پاکستان کے لئے شاندارتحفہ ہے،میاں عرفان دولتانہ

چین کی سرمایہ کاری پاکستان کے لئے شاندارتحفہ ہے،میاں عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے جو پلانٹس لگائے جارہے ہیں وہ جدید ترین اورماحول دوست پلانٹس ہیں اور یہ پلانٹس ماحولیات کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔چین کی پاکستان میں عظیم سرمایہ کاری محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ یہ پاکستان کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے

اور پاکستان کے عوام چین کے اس احسان عظیم کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے اڑھائی ماہ بعد ساہیوال میں 1320میگاواٹ کے اس منصوبے پر تیزرفتاری سے کام کا آغاز ہوچکا ہے اورپاکستان کی تاریخ میں ایسالمحہ کبھی دیکھنے میں نہیں آیا کہ منصوبے پر عملدر آمد کے حوالے سے اتنی برق رفتاری سے کام کیا جائے ۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ،سمندر سے گہری ،شہد سے میٹھی اورفولاد سے زیادہ مضبوط ہے ۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت توانائی کا مسئلہ بہت گھمبیر تھاوزیراعظم نے چین کے ساتھ اس مسئلے کے حل کیلئے دن رات ایک کیا اورچین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 43ارب ڈالر کے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پیکیج کااعلان کیاگیا،جس میں صرف 33ارب ڈالرتوانائی کے منصوبوں کیلئے چین کی سرمایہ کاری ہے اورایک دھیلا بھی قرض شامل نہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...