پوری قوم بھارت سے خون کا حساب چاہتی ہے،اشرف آصف جلالی

پوری قوم بھارت سے خون کا حساب چاہتی ہے،اشرف آصف جلالی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت سے خون کا حساب چاہتی ہے شہیدوں کے جنازے اُٹھااُٹھا کر اب قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حکمران قومی ضمیر کی ترجمانی کرتے ہوئے افواج پاکستان کو ہندو بنیا کو مزّہ چکھانے پر معمور کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکنگ بانڈری پر ہونے والی شہادتوں کی مذمت اور گہرے دُکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر حکومت کا معذرت خواہانہ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے حکمران اور اکھنڈ بھارت مزاج کے حامی برقی گولیوں کی برسات میں بھی اَمن کی آشا کی طرف دیکھ رہے ہیں بھارت کی طرف سے پھینکے گئے گولااوربارودسے پاکستان کے سرحدی علاقے چھلنی ہوتے جارہے ہیں شہیدوں اور زخمیوں کا خون بھارتی جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر اَب بھی بھارت کو سبق نہ سکھایا گیا تو پاکستان کی سا لمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...