پیٹرول ستا ہونے سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی،عبدالکریم آسی

پیٹرول ستا ہونے سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی،عبدالکریم آسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدلکریم خان آسی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے معیشت مضبوط ہوگی،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت چالیس ڈالر کی سطح پر آگئی ہے
حکومت کو چاہیے کہ پیٹرول کی کم از کم قیمت 10روپے کم کرئے تاکہ صارفین کو بھی فائدہ پہنچ سکے،اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت کم ہونے سے ملکی صنعت و تجارت بھی مستحکم ہوگی،انہوں نے کہا پاکستان میں اس وقت صنعتی شعبے کو سب سے بڑا مسئلہ توانائی کی قلت کا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے حکومت بجلی پیدا کرنے کے میگا پروجیکٹ پر کام کررہی ہے ،اس کے ساتھ پیٹرول مصنوعات بھی صنعتی شعبے کیلئے اہم جز ہے حکومت پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ملکی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی ،عوام کو ریلیف ملنے پر حکومت پر اعتماد بڑے گا۔