جامعہ نعیمیہ اور روٹری کلب کے زیر اہتما م اینڈ پولیو نو سیمینار آج ہو گا

جامعہ نعیمیہ اور روٹری کلب کے زیر اہتما م اینڈ پولیو نو سیمینار آج ہو گا

لاہور(نمائندہ خصوصی)جامعہ نعیمیہ اورروٹری کلب لاہورکے زیراہتمام ’’اینڈپولیونوسیمینار‘‘آ ج 1:30بجے دوپہرجامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوگاجس میں پولیو ویکسین کے جواز کے حوالے سے آج تاریخی فتویٰ جاری کیاجائے گاسیمینار سے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلما ن رفیق،سابق وفاقی وزیربرائے مذہی امورحاجی محمد حنیف طیب ،سجادہ نشین دربارحضرت سلطان باہوؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی ، گورنر ڈسٹرکٹ روٹری انٹرنیشنل ساجد پرویز بھٹی ، عزیزمیمن ،محمدعرفان چودھری صدرآرسی ایل شا لیما ر، معروف صحافی سلمان غنی،پاکستانی کرکٹرکامران اکمل و دیگرسیاسی ومذہبی ا ورسماجی رہنمااظہارفرمائیں گے۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمدراغب حسین نعیمی تاریخی اورمسندومدلل اورعصرحاضرکے مفتیان کرام کی فقہات کی روشنی میں تیارکیا گیافتوی پیش کریں گے۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق پولیولیڈی ورکرز ٹیمیوں پر حملے کرنے والوں کے اسلام مخالف نظریات بارئے قوم کو آگا ہ کریں گے ۔ نیز جعلی ادویات تیاری اورخرید وفروخت میں ملوث ملزمان کی جرم کی سزاشرعی احکام کی روشنی میں بیان کریں گے ۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ نے بتایاکہ سیمینار میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں ولید احمد شرقپوری ،صدرآرسی ایل شالیمار محمدعرفان چودھری، اسسٹنٹ گورنر روٹری عابد خور شید،خالد اللہ خان ،بیگم ڈاکٹر بشری رحمن،رکن پنجا ب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی ،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی،نوجوان اسلامی اسکالر حافظ ارشد اقبال نعیمی،پیرسید شہباز احمدسیفی سمیت سیاسی ومذہبی،سماجی وفلاحی اورشہری وصحافتیں تنظیموں کی نمائندہ شخصیات ،درجنوں سینکڑوں کے ناظمین،شیوخ الحدیث،مدرسین،طلبہ وطالبات سمیت عوام الناس کی کثیرتعداد شرکت کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...