مودی سرکار جنگی جنون میں پاگل ہو چکی ہے،صاحبزادہ حامدرضا

مودی سرکار جنگی جنون میں پاگل ہو چکی ہے،صاحبزادہ حامدرضا

لاہور(نمائندہ خصو صی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ بھارت دہشتگرد ریاست بن چکا ہے مودی سرکار جنگی جنون میں پاگل ہو چکی ہے بلوچستان اور کراچی میں بھارتی سازشیں دم توڑ چکی ہیں حکومت بھارتی جارحیت پرمعذرت خواہانہ رویہ ترک کرے کرپٹ سیاستدانوں کو لوٹ مارکا حساب و جواب دینا ہو گا سیاست کا گند صاف ہو گا تو حقیقی جمہوریت آئے گی کرپٹ افراد کی گرفتاریوں پر پی پی پی کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے ملکی خزانے کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں قوم پاک فوج کی کارروائیوں پر مطمئن ہیں، بے لاگ احتساب کے بغیر ملک نہیں چل سکتا

سیاسی جماعتیں احتساب سے بچنے کیلئے کراچی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ نہ بنائیں ۔ پاک فوج نے کراچی ، بلوچستان اور وزیرستان میں بھارتی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں نے جس طرح دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے ا س کی مثال دنیا بھر میں کہیں نہیں ملتی ۔ لوٹ مار کے دو سور ارب ڈالر بیرونی ملکو ں میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پالیسیاں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہیں بھارت عالمی ضابطوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے زرداری کی گرفتاری کا ہوا سیاسی مقاصدکیلئے کھڑا کیا جارہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...