حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے، نسیم بانو

حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے، نسیم بانو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن خواتین کی فلاح بہبودکے لئے کوشاں ہے اور اس حکومت میں جس طرح خواتین کو بھرپور نمائندگی دی جارہی ہے اس سے قبل کسی حکومت کی طرف سے اتنے اقدامات نہیں کئے گئے ملکی ترقی میں ہمیشہ خواتین کا کردار اہم رہا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) ضلع لاہور کی سیکرٹری جنرل نسیم بانو نے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح عوام کی خدمت کے لئے کام کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور اسی طرح ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سطح پر خواتین کو ترجیح دی ہے اور اسی لئے خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور اس کی پالیسیوں کو پسند کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو پارلیمنٹ میں بھی بہت نمائندگی دی گئی ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ میں آج کل میں خواتین کی تنظیم سازی میں مصروف ہوں میرا مقصد خواتین کو اس جماعت میں شامل کرنا ہے اس موقع پر انہوں نے محمد زمان عرف چاچا ٹی ٹونٹی کی ملک کے لئے کام کو سراہا اور کہا کہ یہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔