پیاففاؤنڈ رز الائنس کا تاریخ ساز جلسہ،ہزاروں تاجروں کی شرکت
لاہور(خبر نگار خصوصی)پیاف فاؤنڈرز الائنس گزشتہ روز ہونے والے تاریخ ساز جلسہ میں پیاف فاؤنڈرز الائنس نے اپنی برتری ثابت کر دی۔ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر برادری ، ٹریڈرز اور صنعتکاروں نے شمولیت کی اور پیاف فاؤنڈرز الائنس کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ جلسے میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے تمام عہدیداران نے شرکت کی تمام اہم مارکیٹوں کے نمائندے بھی شامل ہوئے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار نے تمام تاجر برادری کا بھرپور انداز میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ آج کا جلسہ ثابت کرتا ہے کہ تمام بزنس کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے۔ صدارتی امیدوار شیخ محمد ارشد نے کہا کہ ہم تمام مارکیٹ لیڈران کے مشکور ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھ کر حل کروائیں گے۔انھوں نے کہا پیاف فاؤنڈرز الائنس کا سابقہ ریکارڈ جو 13سالوں پر محیط ہے، سے ظاہر ہے کہ ہم نے ہر حال میں بزنس کمیونٹی کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ سابقہ روایات کو برقرار رکھیں گے۔ ہماری ٹیم ایک با صلاحییت ٹیم ہے جس میں کام کرنے کا بھرپور جذبہ ہے