بھارت کو اسی کی زبان میں منہ توڑ جواب دیا جائے،میاں کامران سیف

بھارت کو اسی کی زبان میں منہ توڑ جواب دیا جائے،میاں کامران سیف

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ اور جارحیت کے نتیجہ میں 10شہریوں کی شہادت اور 50شہریوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا اسی کی زبان میں جواب دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہے

اور اس جارحیت کے خلاف ہے۔میاں کامران سیف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت سے یکطرفہ دوستی کی خواہش ترک کردیں ،انہوں نے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری پر شہری شہید کررہا ہے،اور حکومت بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھارہی ہے جو افسوسناک طرز عمل ہے بھارتی اشتعال انگیزی پر وزیراعظم معذرت خوانہ رویہ ترک کریں اور قومی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے اس کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں سے دوستیاں قائم کرنااور انہیں پھلوں و دیگر تحائف بھجوانے اور بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینے والے حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کا دوست ملک نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بھارتی جارحیت کا مسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...