عالمی برادری کی پراسرار خاموش بھارت کو حوصلہ دے رہی ہے،مولانامجاہد عبدالرسول

عالمی برادری کی پراسرار خاموش بھارت کو حوصلہ دے رہی ہے،مولانامجاہد ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے مولانا مجاہد عبدالرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر، شیخ محمد نواز قادری ، مفتی محمد حسیب عطاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا رویہ اور طرز عمل انتہائی غیر مناسب اور جارحانہ ہے پاکستان ایک خود مختار اور اٹیمی ریاست ہے بلوچستان سمیت پورے ملک میں بھارت ایجنٹوں کی ناکامی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے

بھارتی جا رحیت پو حکومت کی طرف سے محض بیان بازی سے کام لیا جا ناباعث تشویش ہے۔نوازشریف اپنے ذاتی کاروبار اور خاندانی تعلق کو بچانے کی خاطر ملک و قوم کی بقا ء و سلامتی کو خطر میں نہ ڈالیں عالمی برادری کی پر اسرار خاموشی بھارت کو شہہ دے رہی ہے پا کستان پر بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھارت کے کئی ٹکڑے ہوں گے۔بھارت مسلۂ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیاہے ۔نہتے عوام پر بھارتی گولہ باری شرمناک بات ہے۔بھارتی فو ج کو کشمیر سے نکلنا ہوگا ۔پاک افواج کے ساتھ ملک کر پاکستان کی پوری قوم کسی بھیجارحیت اور تسلط کا منہ توڑ جواب دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...