کسانوں کو مسلسل نظر انداز کیا جانا مجرمانہ غفلت ہے،سعدیہ سہیل

کسانوں کو مسلسل نظر انداز کیا جانا مجرمانہ غفلت ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے کسانوں اور شعبہ زراعت کو مسلسل نظر انداز کیا جانا مجرمانہ غفلت ہے،حکومتی رویے سے نہ صرف کسان برادری میں شدید بے چینی پیدا ہو رہی بلکہ اس سے ملک میں زرعی بحران کا بھی خدشہ ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اپنے مطالبات کے حق میں پر امن مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے، تحریک انصاف ہر جگہ کسان برادری کے ساتھ کھڑی ہو گی اور انکے حقوق کے لئے بھرپورآواز بلند کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت ہمارے ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن مسلم لیگ نے زراعت کے شعبے کو پس پشت ڈالا ہوا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو فوراً پورا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...