بھارتی جارحیت پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے،انجینئر یاسر گیلانی

بھارتی جارحیت پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے بھارت کی طرف سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ میں شہریوں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے اور سفارتکاری میں ناکام نظر آتی ہے حکومت اندرونی محاز کی طرح بیرونی محازوں پر بھی بُری طرح ناکام ہو گئی ہے بھارت کو پاکستان میں امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری نہیں کر رہا اس لئے عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کا بھارتی زیادتیوں پر خاموش رہنا زیادتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ دراصل ہندوستان دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں اپنے حامیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے پریشان ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...