بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پوزیشن واضح ہوجائے گی،عامر نواب

بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پوزیشن واضح ہوجائے گی،عامر نواب

لاہور (پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پوزیشن واضح ہوجائے گی اگر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف قوم کے اعتماد کی بدولت تیس برسوں میں تین باروزیراعظم منتخب ہوئے ہیں تواس کے پیچھے ان کاصادق جذبہ کارفرماہے لاہورسمیت دوسرے شہروں میں بھی مسلم لیگ(ن) کے نامزدامیدواربڑ ی تعدادمیں کامیاب ہوں گے۔قیادت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے پرویز ی آمریت کے دورمیں قیدوبند کاسامنا کرنیوالے دیرینہ کارکنان کوٹکٹ دینے کااصولی فیصلہ کرلیامختلف پارٹیوں میں مسلم لیگ (ن) میں آنیوالے صبروتحمل کے ساتھ اپنی باری کاانتظار کریں پراناہویانیاکسی بھی کارکن کو پارٹی ڈسپلن کی دھجیاں بکھیرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی وہ عوامی کالونی میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔عامر نواب خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف دوسروں کی طرح باتیں نہیں بلکہ تعمیراتی منصوبے بناتے ہیں۔نیب کی کسی کے ساتھ رشتہ داری نہیں ،نیب حکام کوجس کسی کیخلاف بدعنوانی میں ملوث ہونے کے شواہد ملیں گے وہ آج نہیں توکل ان کی حراست میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ضمنی الیکشن سے فرارکاراستہ ڈھونڈنے کی بجائے جمہوری اندازسے ہمارا مقابلہ کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...