فیصل ٹاؤن بی بلاک کے مکینوں کا ڈینگی سپرے کروانے پر خادم اعلی شہباز شریف سے اظہار تشکر

فیصل ٹاؤن بی بلاک کے مکینوں کا ڈینگی سپرے کروانے پر خادم اعلی شہباز شریف سے ...

لاہور( کلچرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یو سی 211 کے نامزد جنرل کونسلر مہر طارق نے فیصل ٹاؤن بی بلاک میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمہ کے لئے سپرے کروایا اس موقع پر تمام علاقہ میں سپرے کیا گیا جس کا رہائشیوں نے بھرپور خیر مقدم کیا اور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اس کام کو بہت سراہا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مہر طارق نے کہا کہ ہم عوام کو ڈینگی سے بچانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف خصوصی طور پر کام کررہے ہیں اور ان کی ہدایت پر ہی یہ سپرے کیا گیا ہے حکومت عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینا چاہتی ہیں اس موقع پرانچارج ڈی ڈی او ایچ گلبرگ ٹاؤن ڈاکٹر فیصل نے جس محنت اور لگن سے کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور امید ہے کہ اس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے علاقے کے مکینوں نے اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل کی کاوشوں کو خوب سراہا اور حکومت پنجاب کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ جس طرح یہ کام کیا گیا ہے یہ بہت اچھا قدم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...