امریکہ نے مغویوں کی رہائی سے متعلق معاملات کیلئے پہلی مرتبہ صدارتی نمائندے کا تقرر کردیا

امریکہ نے مغویوں کی رہائی سے متعلق معاملات کیلئے پہلی مرتبہ صدارتی نمائندے ...

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے مغویوں کی رہائی سے متعلق معاملات کے لیے پہلی مرتبہ صدارتی نمائندے کا تقرر کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ایک علامیے میں کہا گیاہے کہ اس عہدے پر فائز ہونے کے بعد جیمز اوبرائن بیرون ملک اغوا ہونے والے امریکی شہریوں کی با حفاظت واپسی یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے رواں سال کئی اموات کے بعد حکومت کو امریکی مغویوں کی رہائی کے معاملات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

اس سے پہلے تک امریکی حکومت کے اختیار میں تھا کہ اگر کوئی اپنے رشتے دار کو بچانے کے لیے تاوان کی ادائیگی کرنے کی کوشش کرے تو حکومت ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود محکمہ انصاف کی طرف سے کبھی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔مسلح جنگجو گروہوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت برتنے پر طویل عرصے سے جاری پابندی کی پالیسی پر امریکی صدر براک اوباما کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ اوبرائن اس سے پہلے بلقانی ریاستوں کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...