تا رکین وطن کو ہلاکتوں سے بچانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ،اقوام متحدہ

تا رکین وطن کو ہلاکتوں سے بچانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ،اقوام متحدہ

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ نے تارکین وطن کو ہلاکتوں سے بچانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اجتماعی طور سیاسی ردعمل کے اظہار کا مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ ممالک سے نقل مکانی کے محفوظ اور قانونی راستوں کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بان کی مون نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ انسانی زندگیوں کے ضیاع پر وہ دلبرداشتہ اور خوفزدہ ہیں۔ شام، عراق اور افغانستان سے نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی بڑی تعداد خطرناک اور دشوار راستہ اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان تنازعات کو سلجھانے اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں زیادہ تندہی سے کردار ادا کرے جن کے باعث ان لوگوں کے پاس ملک چھوڑنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ بان کی مون نے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پناہ حاصل کرنے سے متعلق بین الاقوامی قانون کا جائزہ لیں، اور لوگوں کو ان جگہوں پر واپس بھیجنے پر مجبور نہ کیا جائے جہاں انھیں استحصال کا خطرہ ہے بان کی مون نے انسانی سمگلروں کے خلاف بھی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...