سعودی عرب ‘ خارجی زر مبادلہ 719 ارب سعودی ریال تک پہنچ گیا

سعودی عرب ‘ خارجی زر مبادلہ 719 ارب سعودی ریال تک پہنچ گیا

جدہ (بیورو رپورٹ) سعودی مالیتی ایجنسی ساما نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے پاس خارجی زر مبادلہ 719 ارب سعودی ریال تک پہنچ گیا ہے جولائی کے مہینے میں زر مبادلہ8.1 فیصد بڑھا ہے، مجموعی طور پر 718.8 ارب ریال ہوگیا ہے، جبکہ جون کے مہینے میں 665.1 ارب ریال تھا۔ اس طرح جولائی کے مہینے میں 53.7 ارب ریال ارب ریال کا اضافہ ہوا۔ ساما کے پاس بیرون مملکت غیر ملکی کرنسی محفوظ ذخائر کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔ یہ ساما کے مجموعی محفوظ اثاثوں کا 29 فیصد ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...