سعودی عرب : 94 390 افراد نے ملازمت پر بیروزگاری کو ترجیح دی
جدہ (بیورو رپورٹ) سعودی محکمہ شماریات نے 2015ء کے پہلے 6 ماہ کے اعداد و شمار جاری کرکے واضح کیا کہ 94 ہزار 390 سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے ملازمت پر بیروزگاری کو ترجیح دی، یہ لوگ روزگار کے حصول میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے بیروزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جریدہ مکہ کے مطابق بیروزگاروں کی عمریں 15 سے 59 برس کے درمیان ہیں یہ سب عام کرسکتے ہیں یہ بوڑھے نہیں ہیں، یہ معذور بھی نہیں ہیں، کسی سکول، کالج یا یونیورسٹی یا ٹریننگ سنٹر سے بھی منسلک نہیں ہیں۔