سعودی فرمانروا 4 ستمبر کو امریکی صدر سے و اشنگٹن میں ملاقات کریں گے

سعودی فرمانروا 4 ستمبر کو امریکی صدر سے و اشنگٹن میں ملاقات کریں گے

جدہ (بیورورپورٹ) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز 4 ستمبر کو امریکی صدر باراک اوباما سے اشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا یہ پہلا امریکہ کا دورہ ہوگا۔ ملنے والی اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کے مطابق صدر باراک اوباما اور شاہ سلمان مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دو طرفہ تعلقات اور انسداد دہشت گرید کی کوششوں کو مزید تقویت دینے سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔ شام اور یمن کی صورتحال بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں زیر بحث آئے گی۔ نیز خطے کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والی ایران کوششوں کو غیر موثر کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...