شیف نے خالص سونے سے تیار کردہ ملک شیک تیار کرنا شروع کر دیا

شیف نے خالص سونے سے تیار کردہ ملک شیک تیار کرنا شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( آن لائن )کیلے، اسٹرابیری، چاکلیٹ سمیت دیگر کئی اقسام اور ذائقوں کے مِلک شیک آپ نے پیئے ہوں گے، لیکن اس برطانوی شیف کا تیار کردہ مِلک شیک ذرا ہٹ کر ہے، جو خالص سونے کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔ جی ہاں 24سالہ لقمان علی نامی شیف برطانوی ٹاؤن ’اولڈ ہیم‘ کا رہائشی ہے، جس کی مِلک شیک کی دکان آج کل گاہکوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ جس کی وجہ صرف اس کا تیار کردہ ایک ایسا مزیدار اور انوکھا مِلک شیک ہے، جو 22کیرٹ خالص سونے کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔ لقمان چاکلیٹ بار اور وینیلا �آئس کریم کے امتزاج سے پہلے تو مِلک شیک تیار کرتے ہیں اور پھر اس پر خالص گولڈ کے ذرات سے چھڑکاؤ کرکے ٹاپنگ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اس مزیدار شیک کی قیمت 10برٹش پونڈ متعین کی گئی ہے، جو کہ پاکستان کی کرنسی سے مطابق 1600روپے بنتے ہیں۔ اس لیے اس منفرد ملک شیک کو انجوائے کرنے کے لیے گاہکوں کی بڑی تعداد نہ صرف اس دکان کا رخ کر رہی ہے، بلکہ اس مِلک شیک کو بے حد پسند بھی کر رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -