جمہوریہ ڈومینیکن ،طوفان کے با عث20ہلاک ،موا صلات کا نظام درہم بر ہم

جمہوریہ ڈومینیکن ،طوفان کے با عث20ہلاک ،موا صلات کا نظام درہم بر ہم

روزیور (اے پی پی) جمہوریہ ڈومینیکن میں طوفان کے باعث 20 افراد ہلاک، سڑکیں، پل اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈومینیکا میں آنے والے شدید سمندری طوفان کے باعث اب تک 20 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم روز ویلٹ سیکرٹ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث ملک بھر میں شدید نقصانات ہوئے ہیں اور ابھی تک 20 افراد سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہیں اور ہزاروں افراد حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور جلد ہی عوام کو ریلیف مہیا کیا جائے گا تاہم ابھی تک ہماری سب سے پہلی ترجیح لوگوں کی مدد کرنا اور جانی نقصان کو کم سے کم سطح پر لے کر آنا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...