آسٹریا ٗغیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 71 تارکین وطن کی لاشیں ٹرک سے برآمد کر نے کی تصدیق کر دی گئی

آسٹریا ٗغیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 71 تارکین وطن کی لاشیں ٹرک سے برآمد ...

ویانا(این این آئی)آسٹریا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 71 تارکین وطن کی لاشیں ٹرک سے برآمد کر نے کی تصدیق کر دی گئی ٗانسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہنگری سے متصل مشرقی سرحد کے قریب ایک لاوارث ٹرک سے 71 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن میں 59 مرد، 8 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ٹرک ویانا جانے والی مرکزی سڑک کے کنارے پانڈارف قصبے کے قریب پایا گیا۔

جو اس جگہ گزشتہ 2 روز سے کھڑا تھا۔پولیس کے مطابق یہ افراد ٹرک کا پتہ چلنے سے 2 دن قبل ہی ہنگری کی سرحد عبور کرنے کے بعد ہلاک ہوچکے تھے اور ان کی لاشوں سے تعفن پھیل رہا تھا۔ پولیس نے بلجیم سے 3 افرد کو حراست میں لیا جن پر واقعے میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ تینوں افراد ٹرک چلا رہے تھے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سمندر میں یورپ کی جانب آنے والی کشتیوں سے تو حالیہ چند ہفتوں میں 100 زیادہ تارکینِ وطن کی لاشیں مل چکی ہیں تاہم کسی ٹرک سے ایسی لاشیں ملنے کا یہ پہلا واقعہ ہے گذشتہ ماہ یورپی سرحد کو عبور کرنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...