کانگو میں آگ کے باعث 3 افراد ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر

کانگو میں آگ کے باعث 3 افراد ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر

کنساشا (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہاہے کہ کانگو میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک 3 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی کانگو کے دیہاتوں میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک 3 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور وسیع رقبہ پر تباہی پھیلا رہی ہے۔ آگ کے پیش نظر لوگوں کو حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی کے حکام کا کہنا ہے کہ کانگو کے آگ سے متاثرہ افراد کیلئے جلد عالمی برادری سے مدد کی اپیل بھی کی جائے گی تاکہ ان لوگوں کی جلد از جلد مدد کی جا سکے۔

مزید : عالمی منظر


loading...