وینزویلا نے کولمبیا سے متصل اپنی سرحد کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا

وینزویلا نے کولمبیا سے متصل اپنی سرحد کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا

کراکس (اے پی پی) وینزویلا نے کولمبیا سے متصل اپنی سرحد کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا نے کولمبیا کے ساتھ متصل اپنی سرحدی پٹی کو گذشتہ ہفتے منشیات کے سمگلروں کی جانب سے فوج پر حملے کے بعد بند کر دیا تھا۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ فوج پر حملہ کرنے والے سمگلروں کا تعلق کولمبیا سے ہے اور جب تک حملہ آوروں کا پتہ نہیں چلتا اور جرائم پیشہ عناصر کے مستقل خاتمہ اور سمگلنگ کی مکمل روک تھام نہیں ہو جاتی کولمبیا سے متصل سرحد کو بند رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ وینزویلا کے فوجیوں پر حلہ کے بعد وینزویلا کی حکومت نے تقریباً ایک ہزار کے قریب کولمبین شہریوں کو اپنے ملک سے واپس کولمبیا بھیج دیا ہے اور مزید ہزاروں شہریوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...