پیلمائراہ‘بعل شمین کی تباہی کی سیٹیلائٹ تصاویرشائع

پیلمائراہ‘بعل شمین کی تباہی کی سیٹیلائٹ تصاویرشائع

پیرس/دمشق(کے پی آئی)ایک فراسنسیسی سیٹیلائٹ نے شام کے شہر پیلمائرہ میں واقع بعل شمین عبادت گاہ کو تباہ کیے جانے کے بعد کی تصاویر لی ہیں۔اس عبادت گاہ کی تباہی سے قبل کی تصویر پلیڈز ارتھ آبزرویٹری سسٹم نے لی ہے جو ایئر بس ڈیفنس اینڈ سپیس کے تحت کام کرتا ہے۔ یہ تصویر 22 مئی کی ہے۔عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی تصویر 25 اگست کی ہے۔ اور اس تصویر میں صاف ظاہر ہے کہ بلشامن عبادت گاہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب بعل شمین عبادت گاہکا وجود نہیں رہا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اب وہ جگہ بالکل ہموار ہے۔

واضح رہے کہ دولت اسلامیہ نے یونیسکو کا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ پیلمائراہ میں واقع قدیم عبادت گاہ بعل شمین کو تباہ کر دیا تھا۔بعل شمین پہلی سنہِ عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔اس سال مئی میں دولت اسلامیہ کے جنگجوں نے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل اس قدیم شہر پر قبضہ کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...