شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں گے‘ بان کی مون

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں گے‘ ...

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ شام میں مبینہ طور پرکیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بان کی مون نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ تمام فریقین کی رضامندی کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے جس سے شام میں جاری 4 سالہ خانہ جنگی کے دوران ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی جائے گی اس ضمن میں انہوں نے سیکیورٹی کونسل کو ایک تفصیلی خط بھی پیش کیا جس میں تحقیقات کا طریقہ کار بیان کیا گیا تھاسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے خط کے متن کے مطابق ہتھیاروں کے خلاف عالمی تنظیم کے تعاون سے ہی چھان بین کاعمل مکمل ہوگا جس کے تحت کلورین اور دیگر ہلاکت خیز کیمیائی اجزا کی تیاری، معاونت، مالی مدد اور استعمال کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائیگا۔واضح رہے کہ بان کی مون نے 7 اگست کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد کے جواب میں اس اقدام کا اعلان کیا تھا جس میں کونسل نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں سے مبینہ ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : عالمی منظر


loading...