میانمار حکومت نے ایک مزدور کی کم سے کم تنخواہ 36 سو کیات مقرر کرنے کی منظوری دیدی

میانمار حکومت نے ایک مزدور کی کم سے کم تنخواہ 36 سو کیات مقرر کرنے کی منظوری ...

ینگون ۔ 29 اگست (اے پی پی) میانمار میں پہلی بار قومی سطح پر مزدور کی کم سے کم یومیہ اجرت طے کر دی گئی۔ میانمار کی حکومت نے ایک مزدور کی کم سے کم تنخواہ 36 سو کیات (2.80 ڈالر) مقرر کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ حکومتی اعلان کے مطابق اس کا اطلاق ملک کے تمام سیکٹرز اور صنعت میں کام کرنے والے کارکنوں پر ہو گا تاہم ایسے ادارے جہاں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد 15 سے کم ہے اس سے استثنیٰ ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...