کراچی سٹاک مارکیٹ ، گزتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کے زد میں رہی

کراچی سٹاک مارکیٹ ، گزتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کے زد میں رہی

 کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کے زد میں رہی اور کاروباری ہفتہ کے اختتام پر محدودپیمانے پر مندی دیکھنے میں آئی۔کے ایس ای 100انڈیکس 5کاروباری دنوں کے دوران 34500پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر34400پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ پیر تا جمعہ کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے سے 5ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اسٹاک مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 74کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کا آغاز مایوس کن ہواایشیائی مارکیٹ کی منفی صورتحال اورچینی حکومت کی جانب سے اپنی کرنسی ڈی ویلیو کئے جانے کے بعد کرنسی کی ممکنہ جنگ کے آغازنے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھا دیا جبکہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی ،غیر ملکی سرمایہ کے انخلاء اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کی صورتحال کے سبب کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کریش ہو گئی، شدیدمندی کے بعد 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس کمی کیساتھ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا اور سرمایہ کاروں کے 269ارب سے زائد روپے ڈوب گئے ۔سرمایہ کاروں اور حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے توانائی ،بینکنگ،فرٹیلائزر اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس نے700 پوائنٹس کو ریکور کیا اور 33ہزار کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہوگئی پاکستان کی تینوں اسٹاک مارکیٹس کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کو ملا کر پاکستان ا سٹاک مارکیٹ کے قیام پر اتفاق ،بین الاقوامی مارکیٹس سمیت چینی کرنسی میں استحکام کے پیش نظر3کاروباری دنوں میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔گزشتہ پیر کاجمعہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 34519.77پوائنٹس کی بلند سطح پربھی ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی مدت کے دوران انڈیکس32883.02پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تاجمعہ کے ایس ای 100انڈیکس میں72.30پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس34519.77پوائنٹس سے کم ہوکر 34447.47 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس132.50پوائنٹس کی کمی سے 20975.69پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24128.62پوائنٹس سے گھٹ کر 24100پوائنٹس پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 5ارب 7کروڑ35لاکھ14ہزار 519روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب 64ارب63کروڑ 16لاکھ99ہزار479روپے سے کم ہوکر74کھرب 59ارب55کروڑ81لاکھ84ہزار960 روپے پر آگیا ۔گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ39کروڑ54لاکھ حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو19ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین22کروڑ32لاکھ49ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود دیکھا گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر1911کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے974کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،974میں کمی اور63کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،لوٹے کیمیکل،پی ٹی سی ایل،بینک آف پنجاب،جہانگیر صدیقی کمپنی،پاک الیکٹرون،ٹی آر جی پاک،دیوان سیمنٹ اورپیس پاک سرفہرست رہے۔

مزید : کامرس


loading...