نیویارک میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ ہلاک

نیویارک میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ ہلاک

نیویارک (اے پی پی)امریکی شہر نیویارک میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ نیویارک ایئر شو میں شرکت کرنے کیلئے پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث زمین پر گر گیا جس کے نتیجہ میں جہاز کا پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے پیش آیا جس کی بنیادی وجہ جہاز میں پیدا ہونے والی فنی خرابی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ برطانیہ میں بھی منعقد ہونے والے ایئر شو کے دوران ایک طیارہ گرنے کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...